پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزشدید کاروباری اتارچڑھائو کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں بند

ّکراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوشدید کاروباری اتارچڑھائو کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔پیر کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس272پوانٹس کے خسارے سے 38135پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی چلا گیا تاہم بعد ازاں کمیونیکیشن،ٹیلی کام،پیٹرولیم،آئل اینڈ گیس،سیمنٹ،انرجی اور پراپرٹیز سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کی بدولت انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا اور ایک موقع پر تیزی کی یہ لہر146پوائنٹس تک بھی گئی لیکن کاروبارکے اختتام پر تیزی کی شدت میں کمی آئی لیکن انڈیکس38400کی سطح پر ہی بند ہوا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں13فیصد گھٹ گیاجبکہ مارکیٹ سرمایہ میں 99کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوسکا۔
شیئرز مارکیٹ میں پیرکوکے ایس ای100انڈیکس میں 35.61پوائنٹس کی تیزی سی38443.59پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح43.63پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای30انڈیکس14266.41پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس4.23پوائنٹس اضافے سے 25999.40پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس251.23 گھٹ کر65837.26 پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ99 کروڑ72لاکھ75ہزار910روپی بڑھ کر61کھرب35ارب7کروڑ92لاکھ92 لاکھ75ہزار560روپے ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو2ارب روپے سے زائد مالیت کی8کروڑ12لاکھ87ہزار333 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو3ارب روپے سے زائد مالیت کی9کروڑ34لاکھ50ہزار275 حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر315کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،159میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے الشہیر99لاکھ،ٹی آر جی پاکستان78لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام59لاکھ ،غنی چیم(بی)56لاکھ، پاک پیٹرولیم38لاکھ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 37لاکھ کے ساتھ سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ بھنیرو ٹیکسٹائل اورتھل انڈسٹریز کارپوریشن کے شیئرز کے داموں میں رہا جنکے دام22.99روپے اور21روپے کے اضافے سے بالترتیب 1199.99روپے اور312روپے ہوگئے جبکہ قیمتوں میں نمایاں کمی باٹا پاکستان اورنیسلے پاکستان کے حصص کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں128.99روپے اور119.99روپے کے خسارے سے بالترتیب1596.01روپے اور5190.01روپے رہ گئے۔