راولپنڈی،ایف آئی اے انسپکٹر کی مبینہ بلیک میلنگ اور دھمکیاں، شہری انصاف کے لئے خوار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے انسپکٹر کی مبینہ بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے تنگ شہری انصاف کے حصول ،داد رسی کے لئے درخواستیں دیتے اور انصاف کی اپیل کرتے خوار ہوگیااعظم خان سکنہ سرائے خربوزہ نے وزیراعظم پورٹل پر دی جانے والی درخواستوں میں الزام عائد کیاہے کہ شبیر احمد عثمانی، سجاد، فوزیہ، احمد نواز،اور افتخار علی وغیرہ مضاربہ سیکنڈل میں ملو ث رہے ہیں، اسے واٹس ایپ میسج کے ذریعے شبیر احمد عثمانی نے بتایاکہ اسکے پا س موضع ٹھلیاں میں 2ہزار کنال اراضی موجود ہے جس کا مالک افتخار علی ہے اس نے نیب سے بچنے کے لئے یہ اراضی ریٹائرڈ جہانگیر اور دیگر افراد کے نام کروارکھی گئی، ان افراد کی سرپرستی ٹیکسلاکے ممبران اسمبلی بھی کرتے ہیں،درخواست میں کہاگیاہے کہ اس سے شبیر احمد عثمانی نے کاروبار کے لئے 50 لاکھ روپے ادھار لئے واپس کرنے سے انکار پر اس نے اسے لیگل نوٹس بھجوایا، جواب نہ ملنے پر عدالت میں کیس دائر کردیا، جس کا مزہ چھکانے کے لیے شبیر نے ایف ا?ئی اے میں حال میں ہی اسکے خلاف جھوٹی درخواست دی جس کے بعد ایف ائی اے کے انسپکٹر وجاہت علی سلطان نے اسکو طلب کیااور بلاجواز ہراساں وپریشان کرناشروع کردیا،یہ کاروائی اس لئے کی گئی تاکہ وہ50 لاکھ روپے کی رقم سے دستبردار ہوجائے متاثرہ شخص کے مطابق ایف ا?ئی اے انسپکٹر کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے اور وردی واختیارات کااس پر رعب ڈالاجارہاہے حالانکہ متذکرہ بالا افراد بڑے مالیاتی معاملات میں ملوث ہیں، شہری نے ڈائریکٹر ایف ا?ئی اے بارے بھی خدشات کا اظہار کیااور کہاکہ اب تک وہ متعدددرخواستیں دے چکاہے تاکہ انصاف ہوسکے مگر ایف ا?ئی اے کے انسپکٹر کی وجہ سے اسے انصاف نہیں مل رہا ادھر انسپکٹر ایف ا?ئی اے وجاہت علی سلطان سے موقف کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا

اپنا تبصرہ بھیجیں