پولیس سے بھتہ طلب کرنے والی خاتون صحافی کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (مانیٹرنگ+ این این آئی)پولیس سے بھتہ طلب کرنے والی خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس افسران کے مطابق جعلی خاتون صحافی ثانیہ شاہ رخ اعوان پولیس اہلکار شیخ تیمور کی مدعیت میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کے مطابق مذکورہ خاتون نے فون کرکے دس ہزار روپے بھتہ مانگا۔ جعلی خاتون صحافی نے بھتہ نہ دینے پر تصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں،پولیس اہلکار کو ملزمہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھتہ

نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروا دوں گی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ثانیہ نے اسے دھمکی دی کہ اس سے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے، ثانیہ نے پولیس اہلکار کو کہا کہ آپس میں مل کرتم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرو۔ثانیہ نے پولیس اہلکار کو دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی تو تم لوگوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتی رہوں گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے بعد جعلی خاتون صحافی کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر سے فرار ہو گئی، پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران شہر میں بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے9فروری کوملیرسٹی میں دکاندارکوبھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے28 فروری کوشہری کی دکان پرفائرنگ کی، گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اورڈکیتی میں گھر سے لوٹا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے ملیر سٹی میں گھروں میں ڈکیتی کا بھی انکشاف کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں