حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے 1 ارب روپے منظور

اسلام آباد(حالات جنرل رپورٹر) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حکومتی اقدامات کی تشہری مہم کے لیے1 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اقدامات کی تشہری مہم کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے تشہری مہم کے فنڈز کی منظوری وزارت اطلاعات کی درخواست پر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تشہری مہم کے لیے منظور کیے گئے فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں