پی ٹی سی ایل کا یکم اپریل سے مقامی کال چارجز بڑھانے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) نے یکم اپریل سے مقامی کال چارجز بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے کا اضافہ ہوگا، جس کے بعد لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز 1.50روپے ہوں گے۔

لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 15 پیسے اضافہ ہوگا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں