امریکا میں دولڑکیوں نے ٹیکسی چھیننے کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو قتل کردیا

واشنگٹن (میڈیا رپورٹ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیورسے ٹیکسی چھیننیں کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے مزاحمت کی، لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں