چیف جسٹس سپریم کورٹ نے رواں سال2021ء کا پہلا سوموٹو ایکشن لےلیا

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رواں سال کا پہلا سوموٹو ایکشن لے لیا، ازخود نوٹس لاہورہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں فیصلے پر لیا گیا، دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے اے ٹی اے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے رواں سال کا پہلا سوموٹو ایکشن انسداد دہشتگردی سے متعلق فیصلے پرلیا گیا۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں فیصلے پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے2019 کے فیصلے میں فوجداری مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔ دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے اے ٹی اے قانون کے سیکشن 6 اور7 کی خلاف ورزی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں