جاتی امرا میں ن لیگی رہنماو ¿ں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) جاتی امرا میں ن لیگی رہنماو ¿ں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔لیگی رہنماو ¿ں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلنا اب مشکل ہوگا۔لیگی رہنماو ¿ں نے شکوے کیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سرکاری اپوزیشن بننے جا رہی ہے۔سب کو پتہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی کس کے کہنے پر پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال رہی ہے۔
جب فیصلہ کیا تھا کہ سینیٹ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا تو پیپلز پارٹی نے ایسا کیوں کیا۔لیگی رہنماو ¿ں نے کہا کہ جو فیصلہ پی ڈی ایم کرے ہم ان کے ساتھ ہیں مگر پیپلز پارٹی نے دھوکا دیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کےسینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینیٹرز کے حمایتی دستخطوں کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست جمع کروائی ہے ، چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔
درخواست جمع کروانے کے موقع پر شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو 21 پیپلز پارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی ارکان کی حمایت حاصل ہے، سابق فاٹا کے 2 ارکان، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران کی حمایت بھی حاصل ہے، یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینیٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں