آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر منظوری کے بعد عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 60کروڑ ڈالر کی گرانٹ بھی منظور

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر منظوری کے بعد عالمی بینک کی جانب سے بھی گرانٹ منظور کرلی گئی ۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ، عالمی بینک نے امداد کورونا سے متاثرہ افراد کی کفالت احساسپروگرام کے تحت استعمال کی جائے گی ،رقم کی فراہمی سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی ۔ عالمی بینک کے مطابق رقم غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے استعمال کی جائے گی۔ عالمی بینک کے مطابق کورونا وبا کے باعث لاکھوں خاندان معاشی مشکلات سے

دور چار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں