شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سےزمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون اے 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو دیکھنا تھا۔

میزائل تجربے کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے دیکھا،جبکہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کامیاب میزائل تجربے پر صدر اور وزیراعظم, چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں