سابق وزرائےاعلیٰ سندھ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا

کراچی(حالات کورٹ رپورٹر) سکھر کی احتساب عدالت نےسابق وزرائے اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ارباب رحیم اور دیگر کے خلاف عدالت نے سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا، 2 سابق وزرائےاعلیٰ اور افسران سمیت ملزمان کےخلاف 11 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔

سکھراحتساب عدالت نے سابق وزرائےاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،ارباب رحیم اور دیگر کے خلاف عدالت نے7 اپریل تک سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

کندھ کوٹ میں کالج کی زمین کی رقم غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر ملزمان کےخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ 7 اپریل تک سپلیمنٹری ریفرنس نہ آیا تو دائر ریفرنس کو حتمی قرار دیا جائے گا، عدالت 2 سابق وزرائےاعلیٰ اور افسران سمیت ملزمان کےخلاف 11 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان عدالت سےقبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں