سینیٹ:گیلانی کو 30 سینیٹرز کی حمایت حاصل، اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع

اسلام آباد(حالات جنرل رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی آزاد گروپ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، وہ کے پی اور بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز کی حمایت سے اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر دلاورخان کی سربراہی میں سینیٹرز کا آزاد گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔

آزاد سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور سینیٹر ہلال الرحمٰن نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں