شہرہ آفاق میوزیکل بینڈ “اسٹرنگز” 33 سال کے طویل سفر کے بعد ختم کر دیا گیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہرہ آفاق میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کو ختم کرنے کا اعلان ۔ اسٹرنگز بینڈ کو 33 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ اس بات کا اعلان اسٹرنگز کے بانی رکن اور معروف گٹارسٹ بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلال مقصود کے مطابق 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ

مداح ان کے اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔ بلال مقصود کے مطابق اب ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیا ہے مگر ہم دونوں کے درمیان ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہو گیا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا۔ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا مگر بعد میں بینڈ میں صرف دو ہی افراد رہ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں