اب دکان کھولنے کیلئے بھی لائسنس لینا ہو گا، چھوٹے بڑے دکانداروں کے لئے بزنس لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا‎

لاہور (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے بزنس لائسنس کا اجراء لازم قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ کو باقاعدہ تجاویز ارسال کردی ہیں۔ جس کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔ کہ چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے کاروبار کرنے سے قبل بزنس لائنس کاحصول لازم ہوگا اور دکاندار یہ لائنس اپنی دکانوں میں اسی طرح آویزاں کریں گے جس طرح وہ اپنا این ٹی این نمبر آویزاں کرتے ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار بزنس لائنس آویزاں

نہیں کرتا تو اسے نہ صرف پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا بلکہ اس کی قابل ٹیکس آمدنی کا 50 فیصد اس سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں