ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی: ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی کے ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

نوٹیکفیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کو ایس او پی کے تحت کھلنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں