صدر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا

صدر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں، جبکہ 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی۔

آرڈیننس کے تحت کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اسی طرح ترمیمی آرڈیننس کے مطابق فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں