66

گوشت ،انڈے سبزیاں ،فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،محافظ ہی لٹیروں کے سر پرست بن گئے

گگو منڈی(آن لائن )محافظ ہی لٹیروں کے سر پرست بن گئے گراں فروشوں کے خلاف مجاز اتھارٹی کا کاروائی سے انکار گوشت ،انڈے سبزیاں ،فروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔  گگو منڈی میں بڑا گوشت مقررہ ریٹ 380روپے فی کلو کی بجائے 450روپے فی کلو چھوٹا گوشت 680روپے کی بجائے ایک ہزار روپے فی کلو دودھ70روپے کی بجائے 90روپے کلو مرغی کا گوشت 330روپے کلو سبزیاں اور پھل دکاندار من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے آ نکھیں بند کر رکھیں ہیں جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیںمقامی شہری شفیق احمد

کے مطابق اس نے دو ہفتہ قبل مقامی نائب تحصیل دار /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو تحریری درخواست میں گراں فروشوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کاروائی کی استدعا کی لیکن آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی جب اس نے دوبارہ نائب تحصیل دار آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا اس کام کے لیے صاحب کے پاس وقت نہیں ہے شہریوں کاشف ندیم کیانی ،اعجاز سیکرٹری ،محمد اعجاز ،محمد عباس ،محمد فاروق اور دیگر نے سوال کیا ہے کہ اگر پرائس کنٹرول کے ذمہ دار ہی گراں فروشوں کو کھل کھیلنے کی اجازت دیں تو ہم کس سے فریاد کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں