پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

آسلام آباد(حالات جنرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں۔ ‏ (انا للہ وانا اليہ راجعون)

معروف براڈ کاسٹرعلالت کے باعث اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں
کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں.کنول نصیر معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں .کنول نصیر نے 26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انوسمنٹ کی تھی .کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا، ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروین بھی کنول نصیر تھیں.ٹی وی سکرین پر پہلی بار ’’میرا نام کنول نصیر ہے۔ آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیاہے‘ آپ کو مبارک ہو‘‘بھی ادا کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں