خوبصورتی کی وجہ سے پولیس نے گرفتار کیا، لڑکی کا حیران کن دعویٰ

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایئرپورٹ پر ایک لڑکی نے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے گرفتار کیے جانے کا حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق مطابق اس لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے ایک ریسٹورنٹ میں کھایا کھایا مگر بل ادا نہیں کیا۔تاہم لڑکی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ 28سالہ ہینڈ بسٹامی نامی اس لڑکی نے ایک ایئرپورٹ پر ٹیکس میکس ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور مبینہ طور پر بل ادا نہ کیا، جس پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا۔

لڑکی اس وقت تک سکیورٹی چیک تک پہنچ چکی تھی جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ہینڈ بسٹامی کی طرف سے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہینڈ بسٹامی کا کہنا ہے کہ اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر آفیسرز کے کام میں خلل پڑا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی گرفتار ی کے وقت شراب کے نشے میں بھی تھی اور اس نے چیک پوائنٹ پر بھی ہلڑ بازی کی۔

اس کے برعکس بسٹامی کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس والوں نے اس لیے ہراساں کیا کیونکہ انہوں نے میرے جتنی خوبصورت لڑکی پہلے کبھی دیکھی ہی نہیں تھی ۔ رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ یہ لڑکی لاس ویگاس میونسپل کورٹ میں بھی مطلوب ہے جہاں اس کے خلاف ایک مقدمہ زیرسماعت ہے۔