50

بیگم صفدر نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر بزدلی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان

لاھور(حالات جنرل رپورٹر)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر بزدلی کا ثبوت دیا ہے، اپنی ضمانت کروا کر وہ کس منہ سے کارکنان کو گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کیلئے بلائیں گی۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان کے اندرونی اختلافات ایک دفعہ پھر سر اٹھا کر پردے سے باہر آگئے ہیں۔
فیاض چوہان نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت کی ملاقات میں بیگم صفدرکی ضمانت نہ کروانے پر اتفاق کیا گیا تھا، ضمانت نہ کروانے کا مشورہ کارکنان کو جرأت اور دلیری کا پیغام دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے کارکنان کے ساتھ ’’سانوں نہر والے پل تے بلا کے، ہورے ماہی کتھے رہ گیا‘‘ والا سلوک کیا ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بھی خود لندن فرار ہوگئے اور اتحادیوں کو جیل بھرو تحریک کے مشورے دیتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں