’اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، جج احتساب عدالت

لاہور(جنرل رپورٹر حالات )لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی‘ جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے آغاز پر نیب کے گواہ تنویر حسین کے بیان پر وکلاء کی جرح شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے فاضل جج سے استدعا کی کہ میاں شہباز شریف بیٹھنا چاہتے ہیں عدالت اجازت دے۔
آشیانہ ریفرنس، نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند
جج نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے جج صاحب۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ہے، اس پر کمرۂ عدالت میں قہقہےگونج اٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں