نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن سمیت 12 کیخلاف انکوائری منظور

اسلام آباد ( نمائندہ حالات)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12انکوائریز کی منظوری دی گئی ، جن میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور دیگر،راشد علی اترو،سید مسعود حسین شاہ،نسرین کامران،سجاول سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ حکومت سندھ،عبدالحفیظ اور دیگر،فضل امین شاہ،مقبول احمد لہڑی سابق سٹی ناظم کوئٹہ سابق چئیرمین کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر،صدام بازئی ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان،صالح محمد پلان انٹرنیشنل (این جی او)، سعید احمد پراپرائٹر جی این ایس ٹریڈرز،عابد سولانگو اکاؤنٹنٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر،عبد الغفار پراپرائٹرراؤ اینڈ رانا بلڈرزاینڈ ڈویلپرز سکھر شامل ہے، اس موقع پر چئیرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں