جہلم دلہن نے شادی کی رات دولہے کو نشہ ا?ور چیز کھلا کر بیہوش کردیا

جہلم (بیورو رپورٹ) جہلم دلہن نے شادی کی رات دولہے کو نشہ ا?ور چیز کھلا کر بیہوش کردیا دلہن زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی،لقمان نامی دولہا مردان سے لڑکی بیاہ کر لایا تھا۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں نئی نویلی دلہن نے سہاگ رات میں اپنے ہی نئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جہلم کے محلہ عیدگاہ کے رہائشی لقمان نامی نوجوان کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور بدھ کو ولیمہ تھا، تاہم سہاگ رات کو دلہن نے دلہے کو نشہ ا?ور چیز کھلا کر بیہوش کردیا اور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔
دلہے کے اہل خانہ کے مطابق لقمان کے ولیمے کی تقریب تھی اور اہل علاقہ سمیت دیگر رشتے داروں کو بھی مدعو کررکھا تھا تاہم اس خبر کے بعد پورا خاندان پریشانی میں مبتلا ہو گیا اور ولیمے ا?نے والے مہمانوں کے چہروں پر افسردگی پھیلی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لقمان نامی دولہا مردان سے لڑکی بیاہ کر لایا تھا تاہم تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا اغاز کردیا ہے۔
اس سے قبل بھارت میں دلہن دوست کے ساتھ فرار ہوگئی جبکہ دولہا انتظار کرتا رہ گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے رائے بریلی میں شادی کی رسموں کے بیچ دلہن کے اپنے دوست کے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد باراتیوں میں کہرام مچ گیا۔پوری بارات بغیر دلہن اور شادی کے واپس چلی گئی۔ لڑکی کے والد نے گاوں کے 2نوجوانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارات لڑکی کے گھر پہنچی تو باراتیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔شادی کی رسمیں شروع ہوگئیں،دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے ، منڈپ میں شادی مکمل کرنے کیلئے ہندورسم کے مطابق 7پھیرے لینے کی تیاری ہورہی تھی کہ اسی دوران دلہن منڈپ سے اٹھ کر گھر میں گئی اور وہاں سے فرار ہوگئی۔تلاش بسیار کے بعد کہیں اس کا سراغ نہیں ملا۔ صبح تک انتظارکرنے کے بعددولہا بغیر دلہن کے واپس لو ٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں