احاطہ سیشن کورٹ سے اسلحہ سمیت شخص گرفتار

لاہور(بیورو رپورٹ) لاہور کے سیشن کورٹ میں سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔سکیورٹی انچارچ مبشر اعوان کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوان کے قبضے سے 9ایم ایم پسٹل، ایک میگزین اور دس گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار حسن نامی نوجوان اپنے مخالف پیشی پر آئے ہوئے 302 کے قتل کے ملزم کو قتل کرنے کی نیت سے احاطہ عدالت میں آیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ گرفتار شخص کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں