یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد میں فوجی پریڈ ، جوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) یوم پاکستان کی مناسبت سے فوجی پریڈ آج اسلام آباد کر پریڈ گراو ¿نڈ میں ہوئی ، جس میں جوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ، پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسزکے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ، لڑاکا طیاروں نے فضائ میں کرتب دکھایا ، جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12بجے تک موبائل فون سروس بند رہی ، جب کہ جڑواں شہروں اسلام آباد/راولپنڈی میں عام تعطیل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ، اور کہا کہ عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر قوم افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہے ، دوست ممالک اور دیگر شرکا کا بھی شکرگزار ہوں ، دوست ممالک ترقی اور خوشحالی میں ہمارے ساتھ ہیں ، ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ہیں ، جنگ ہویا اندرونی خلفشار، دہشت گردی ہو یا قدرتی آفت عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا اس وقت دنیا کو عالمی وبائ کورونا وائرس کا سامنا ہے ، ہم نے کم وسائل کے باوجود کورونا وباء کا سامنا کیا ، اور اسی جذبے کے تحت ہم بہت جلد اس وبائ پر قابو پالیں گے تب تک موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے احتیاط لازمی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج راولپنڈی اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند رہے گی ، جب کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی بھی پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سکیورٹی کے لیے 1000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پریڈ گراو ¿نڈ کے 10کلومیٹر کی حدود کے اندر موبائل سروس آج صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پریڈ گراو ¿نڈ کے قریب بلند عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی ، مسلح افواج اور پولیس کے دستے فیض آباد اور ارگرد کے علاقوں میں تعینات ہیں جب کہ سٹی ٹریفک پولیس نے پریڈ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ، 24مارچ کو رات 12کے بعد ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر مکمل پابندی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں