50

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے بڑھ گئی، مزید 63 اموات

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے بڑھ گئی، مزید 63 اموات

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 1 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے2ہزار747مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار28ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ40ہزار988ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار858ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 99 لاکھ34ہزار373 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 37 ہزار985 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے2 ہزار587مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 88 ہزار975 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار815 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار482ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ5ہزار 314 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار99ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار787ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار246ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 ہزار684کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل554افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار395 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 205 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار16مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل339 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 977 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں