اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی تقریب

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ   کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری ہے، تقریب میں ملٹری بینڈز نے ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔

سبز ہلالی پرچم اٹھائے دستوں کی پریڈ ایونیو میں آمد جاری ہے، تقریب میں تمام صوبوں کی جھلک نمایاں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا یوم پاکستان کی پریڈ میں پہنچ گئے، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں پہنچ گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کریں گے ۔

پریڈ میں دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کیا جارہا ہے، سول ، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

تقریب میں سندھ، پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود  شریک ہیں، پریڈ میں قوم کانام روشن کرنیوالوں کیلئے خصوصی پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

شکرپڑیاں کے پریڈ گراونڈ میں گھن گرج ، فلائی پاسٹ کامظاہرہ ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں آج موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی جبکہ پریڈ گراؤنڈ کی طرف آنیوالے راستے بند بھی بند کردیے گئے ہیں۔

پریڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے جدید ترین دفاعی نظام کی نمائش ہوگی جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کی باعث 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کرکے 25 مارچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں