پی پی مستعفی نہ ہوئی تو دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی، احسن اقبال

پی پی مستعفی نہ ہوئی تو دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دیے تو پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔

جے یو آئی کے مولانا غفور حیدری کہتے ہیں عمران خان کو ہٹانے کا واحد راستہ استعفوں کا ایٹم بم ہی ہے۔

ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں