125

ناقدین اپنا وقت کیسوں پر لگائیں، چیئرمین نیب

ناقدین اپنا وقت کیسوں پر لگائیں، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے اپنا وقت احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز پر خرچ کریں۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ اور دھمکی کی پروا کیے بغیر نیب آئین و قانون کے مطابق فرائض ادا کرتا رہے گا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول احمد لہڑی سمیت بارہ انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں