یوم پاکستان کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوگی

یوم پاکستان کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوگی

موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو ملتوی کی گئی یوم پاکستان کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوگی۔

حکومت نے 25 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تعطیل کا اعلان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لکھا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کو معطل کر دیا گیا ہے، اس لئے 25 مارچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے پاکستان ڈے پریڈ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس میں 23 مارچ کی پریڈ ری شیڈول کرنے کا اعلان کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کو خراب موسم اور بارشوں کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ نہیں ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں