ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ، مزید سستا ہو گیا

کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45پیسے کی کمی واقع ہوئیجس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.75روپے سے کم ہو کر155.30روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے کم ہو کر 155.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے کم ہو کر155.30روپے اور قیمت فروخت 156.10روپے سے کم ہو کر155.60روپے

پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 184.50روپے سے کم ہو کر183روپے اور قیمت فروخت16روپے سے کم ہو کر185روپے پر آ گئی اسی طرح2.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 214.50روپے سے کم ہو کر212روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی۔ ‎

اپنا تبصرہ بھیجیں