سمندر میں بھی بدترین ٹریفک جام

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سڑکوں پر ٹریفک جام تو آپ نے آئے روز دیکھیں ہیں لیکن اب سمندر ی ٹریفک جام کا واقعہ بھی پیش آ گیا ہے، دنیا کے سب سے بڑے تجارتی جہاز ایورگرین نے سمندری ٹریفک جام کر دی، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا۔ رپورٹ کے مطابق نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹرچوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے۔ ایور

گرین جہاز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایور گرین بحری جہاز چین سے نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم جا تے ہوئے نہر سویز کو پار کررہا تھا کہ ہوا کہ تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی، اس موقع پر دنیا کے بڑے تجارتی جہاز نے نہرسویز کو بلاک کر دیا، اس طرح ساری سمندری ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں