58

بھارتی فاسٹ بولر محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں نے سندور لگا کر نیا تنازع کھڑا کر دیا 

کولکتہ(این این آئی)بھارتی فاسٹ بولر محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں نے سندور لگا کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔ میڈیا رپور ٹکے مطابق حسین جہاں اپنے خاوند پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد وہ الگ رہ رہی ہیں تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر وہ خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں،انھوں نے اپنی تازہ ترین تصویر سے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ایک تصویر میں وہ نیلی ساڑھی کیساتھ اپنے سر پر سندور لگائے ہوئے ہیں جس کے بعد طرح طرح کے کمنٹس کیے جارہے ہیں، کچھ نے تو ان کی خوشنودی حاصل

کرنے کیلئے انھیں آنجہانی سری دیو سے بھی متشابہ قرار دے دیا ہے۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں