سپریم کورٹ نے سرینا عیسیٰ پر نوٹس دیا تو جواب دوں گا، فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے سرینا عیسیٰ پر نوٹس دیا تو جواب دوں گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کوئی سنجیدہ درخواست نہیں آئی ہے، سپریم کورٹ نے سرینا عیسیٰ پر نوٹس دیا تو جواب دوں گا۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان انجینئرنگ کونسل اورچینی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پردستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی کے شاہکار سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے یہ دیکھنا ہے، ہاورڈ یونیورسٹی نے معیشت کو تبدیل کردیا ہے، اب تک پاکستان کی یونیورسٹیاں اس مقام تک نہیں پہنچی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی 35 بلین سے زائد کی مارکیٹ ہوچکی ہے،بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ہمارا مستقبل ہیں، سیاسی جماعتوں کی سیاست تب ہے جب ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسپیکر کے بلائے گئے اجلاس میں 22 مارچ کو نہیں آئی، مریم نواز کو صبح ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے.

مجھے خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اپنایا، خوشی ہے کہ اب ن لیگ قانونی دائرے میں واپس آ رہی ہے، وزیراعظم نےانتخابی اصلاحات پر اسپیکر کو کہا ہے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست ان کے بچکانہ فیصلوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، ایک پارٹی پنجاب کے 8 اضلاع میں رہ گئی ہے،دوسری پارٹی سندھ کے 7اضلاع تک رہ گئی ہے، ن لیگ کی سیاست نا بالغ سیاست ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہبلاول صاحب نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے، پہلے فضل الرحمان اور اب سراج الحق ہیں، فضل الرحمان صاحب فراڈ ہیں،پی ڈی ایم کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تمام پاکستانیوں کو مفت ویکسین لگانے کے لیے پرعزم ہے، ویکسین ہر ایک کو باری پر لگنی ہے، نجی شعبے کے لیے ویکسین کی قیمت میں نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت بجلی ہمارے پاس 10ہزار میگاواٹ فالتو ہے، اس وقت مسلہ یہ ہے کہ بجلی زیادہ اور اس کی کھپت کم ہے، بجلی اگر چلی جاتی ہے تو اس کی وجہ ڈسٹری بیوشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں