اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو پیغام پہنچایا ہے کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔آج پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی جب کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے بھی روک دیا گیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔
فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 14 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر مایوسی ہوئی ہے جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے۔
۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ہمارے چارٹر کا حصہ نہیں ہے ، پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں یہ طے کیا گیا تھا کہ پاکستان ڈیموریٹک موومنٹ میں فیصلے اکثریت رائے سے نہیں بلکہ اتفاق رائے سے لیے جائیں گے ، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کسی اصول سے انحراف کررہی ہے۔
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
“نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی،”ہوسکتا ہےشعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں
پاک سوزوکی نے اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیا،صارفین 8لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان
چینی کار ساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی
نماز بھی پڑھتی ہوں اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں، نورا فتیحی