وفاقی کابینہ کی روس سے ساڑھے 4لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

روس سے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم درآمد کی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے بھی 8 ارب کی سمپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے روس سے ساڑھے4لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی، روس سے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم درآمد کی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے بھی 8 ارب کی سمپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایجنڈے کے طے شدہ نکات پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے روس سے ساڑھے 4لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ روس سے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم درآمد کی جائے گی۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت اطلاعات میڈیا مہم کیلئے 2 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اسی طرح کےالیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے فیصلے کی بھی توثیق کردی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے اسکیموں کیلئے 8 ارب کی سمپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ تیل وگیس کی تلاش کے معطل لائسنس بحال کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں حکومت کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کو واپسی کا عزم، ٹانک کے سیلاب متاثرین کیلئے رہائشی یونٹس کا افتتاح، وزیراعظم شہبازشریف نے گھروں کی چابیاں تقسیم کیں اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
کاروباری حضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ بی آئی ایس پی کے تحت متاثرین 70ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔