پنجاب میں فیس ماسک کی طلب میں اضافہ

کورونا وائرس  کی تیسری لہر کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں فیس ماسک کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 کورونا وائرس  کیسز بڑھنے کے باعث این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے اور بطور احتیاط ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔

ماسک کی طلب میں اضافے کے باعث فیصل آباد کی چھوٹی چھوٹی فیکٹریوں میں ماسک بنانے والے مزدوروں کی تعداد بڑھنے لگی ہے جبکہ ماسک کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں