جلد ویکسین کی 70 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ جائیں گی: فیصل سلطان

جلد ویکسین کی 70 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ جائیں گی:  فیصل سلطان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے خریدی گئی ویکسین کی 70 لاکھ ڈوزز جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے آرڈر دے دیا گیا ہے ، سائینو فام ویکسین کی 10 لاکھ جبکہ کیسینو کی 60 لاکھ ڈوزز خریدی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں خریدی گئی ڈوزز کا پاکستان پہنچنا متوقع ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ گزشتہ شام میری سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرٹیڈروس سے ویکسین سپلائی چین پر بات چیت ہوئی، خاص کر ’گاوی‘ کے ذریعے ویکسین کی دنیا میں فراہمی پربات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ ڈبلیو ایچ او کا مدد اور یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں