پی ٹی آئی اجلاس، اسمبلیوں سے استعفے اور تحلیل کے حوالے سے مشاورت

لاہور: (نیوز ڈیسک ) موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں اسمبلیوں سے استعفوں اور تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کے بعد الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوگی، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کے دائرہ کار وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد چودھری،عمران اسماعیل، تیمور جھگڑا، شفقت محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اپوزیشن لیڈر سینیٹ شہزاد وسیم، بابر اعوان، شیریں مزاری، سیف اللہ نیازی،عامر کیانی، فرخ حبیب، ڈاکٹر نوشین حامد، عثمان بزدار، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر ارسلان، بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر بھی موجود ہیں۔

مشاورتی اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور مسرت جمشید چیمہ میڈیا کو اجلاس بارے آگاہ کریں گے۔