وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل شام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کل شام ساڑھے چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جے آئی ٹی کے معاملے پر مشاورت ہو گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر بھی کریں گے۔