کراچی، شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام

کراچی، شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو نوجوان نے ڈاکو کو پکڑ لیا۔ مسلح ڈاکو نے پکڑے جانے پر فائر بھی کیا تاہم شہریوں نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا۔

شہری نے ایک ملزم کے سر پر پتھر مار کر اسے زخمی کردیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ملزم کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ کی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں ملزمان شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کرتے ہیں جس پر شہری مزاحمت کرتا ہے اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزمان سے الجھ جاتا ہے، اس کے دو ساتھی یہ صورتحال دیکھ کر وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں