کولمبیا: مسافروں سے بھری بس پر مٹی کا تودا آگرا، 27 ہلاک

کولمبیا: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کا تودا سڑک سے گزرتی بس پر گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودا گرنے سے قریب سے گزرنے والی بس سمیت دیگر گاڑیاں بھی اس کی زد میں آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا جس میں اب تک 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 9 افراد کو بچالیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔