امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی 71 سال کی عمر میں چل بسیں

نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی71 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بچوں نے کرسٹی ایلی کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹی ایلی کو حال ہی میں کینسر کے مرض کا انکشاف ہوا تھا۔اداکارہ نے ایک مشہور ٹی وی سیریز کے لیے ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔