راولپنڈی ،دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا۔ گوالہ یونین کے سیکریٹری چوہدری خرم کا کہنا ہے کہ بھینس 6 لاکھ روپے جبکہ بھوسہ، کھل اور چارہ کی قیمت میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔ دودھ دہی قیمت میں آج 6 دسمبر سے اضافہ لاگو کر دیا گیا۔

دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر کی ریٹ لسٹ میں دودھ 140 روپے اور دہی 150 روپے کلو مقرر ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں اپریل سے اب تک دودھ کی قیمت میں 30 روپے اور دہی کی قیمت میں 40 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔