فیفا ورلڈ کپ 2022 : برازیل نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

دوحا : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قطر کے راس ابو عبود سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کی ٹیم نے باآسانی حریف ٹیم کوشکست دی،فاتح ٹیم میچ کے آغار سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی ۔

برازیل کی جانب سے ونشیز جونیئر نے کھیل کے ساتویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 13ویں منٹ میں نیمار نے پینٹلی پر دوسرا گول کیا۔
کھل کے 29 ویں منٹ میں رچرلیسن نے حریف ٹیم کیخلاف تیسرا گول کیا جبکہ 36 ویں منٹ میں لوکاس پیوکیٹا نے گیند کو حریف ٹیم کے جال میں پہنچایا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے واحد گول پائک سیونگ-ہو نے 76 ویں منٹ میں کیا۔

برازیل نے میچ میں چار ایک سے کامیابی حاصل کرکے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ کروشیا کی ٹیم سے 9دسمبر کو ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔