اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس، پناہ گاہ اور ہیلتھ کارڈ پروگرام فلاحی ریاست کی بنیاد ہیں، قائداعظم اور اقبال کا وڑن ریاست مدینہ کے اصولوں کے عین مطابق تھا، لیکن ہم نے اس وڑن کو کھودیا، آج پھر پاکستان اپنی اصل منزل پر گامزن ہوچکا ہے، جہاں طاقتور قانون کے تابع ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 15 سو سال قبل ہمارے نبی پاک? نےمدینہ میں پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد ڈالی، جس کی عمارت قانون کی بالادستی، اہلیت کی قدر اور رحم و برداشت پر استوار کی گئی اورجس میں تحصیلِ علم کو مقدس فریضہ قرار دیا گیا۔
چنانچہ دو ہی دہائیوں میں مسلمان آئندہ کئی صدیوں کیلئےعظیم ترین تہذیب کے حاملین بن گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب مسلمان ان رہنما اصولوں سے دست کش ہوئے تو ان کی تہذیب کے تار و پود بکھر گئے۔ 81 برس قبل آج ہی کے روز ہمارے قائد نے عظیم فلسفی و شاعر جنابِ اقبال کے تصورات اور ریاستِ مدینہ کے انہی اصولوں کی روشنی میں ہمیں پاکستان کا خواب دکھایا۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب تک تو ہم اپنی بےپناہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے میں ناکام رہےہیں کیونکہ ہم نےقائدکی راہ کاسراغ کھو دیا۔ اپنے طاقتور طبقے کو قانون کے تابع اور احساس، پناہ گاہوں اور صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے ذریعے فلاحی ریاست کیجانب پیش قدمی کرتے ہوئے آج پاکستان پھر سے حصولِ منزل کے سفر پر چل نکلا ہے۔
انتخابی شیڈول کا اجراء روکنے کی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کا ریکارڈ عدالت میں جمع
اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار
بانیٔ پی ٹی آئی کی 3، شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور
جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے، وقار مہدی
دھند کے باعث موٹر ویز ایم 5 اور ایم 4 ٹریفک کے لیے بند
پولیس پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ، عدلیہ تیسرے نمبر پر
نواز شریف ادھر ادھر دیکھنے کے بعد کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا، عبدالقادر پیٹل
نواز شریف صرف عوام کا لاڈلہ ہے، آصف کرمانی
جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا وہ 60 ارب کا ڈاکہ ڈال کے چلا گیا، احسن اقبال
بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید ٹھنڈ