آئی جی پنجاب پولیس کا تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میں زیادتی کے بعد9سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس ،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میںزیادتی کے بعد9سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ بچی کے لواحقین اور اہلیان علاقہ نے تھانہ سول لائن کے باہر بچی کی میت رکھ کر شدید احتجاج کیا اس موقع پر بڑی تعدادمیںمشتعل مظاہرین زبردستی تھانے میں داخل ہو گئے اور ملزم کو زبردستی باہر نکالنے کی کوشش کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یا اس جانور کو ہمارے حوالے کیا جائے یا سر عام پھانسی دی جائے اہلیان علاقہ کے احتجاج اور مشتعل مظاہرین کے تھانے پر دھاوا بولنے کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ رہی اور مین ایئر پورٹ روڈ کئی گھنٹے بلاک رہی جس سے پولیس کی بھاری نفری تھانہ سول لائنز طلب کر لی گئی تاہم ایس ایس پی ا?پریشنزاور ایس پی پوٹھوہار نے ورثا کے ساتھ مذاکرات کر کے انہیں فوری اور ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیاپولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مقتولہ کی تدفین کردی گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی جب کہ مردوخواتین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھاادھر ا?ئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ا?ر پی او راولپنڈی عمران احمر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ا?ئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدائیت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ایس پی پوٹھوہارسید علی کے مطابق بابر مسیح نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جبکہ نہ صرف پوسٹمارٹم میں زیادتی بھی ثابت ہو گئی بلکہ بابرمسیح نے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیابچی کے لواحقین کے مطابق 9سالہ زینب پیر کی شام گلی سے اچانک غائب ہوگئی جس کو تلاش کرنے کے دوران محلے کے بچوں نے بتایا کہ زینب کی جوتی بابر مسیح کے گھر سے ملی ہے جب بچی کے والدین اور اہلیان علاقہ نے بابر مسیح کے گھر جا کر دیکھا تو زینب کی لاش چارپائی کے نیچے چھپا کر رکھی گئی تھی جس پر اہلیان علاقہ نے بابر مسیح ،اس کی اہلیہ اور بچوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں