شمالی کوریا نے میری ٹائم بفر زون کے مشرقی اور مغربی حصے میں 130گولے برسا دیئے

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے میری ٹائم بفر زون کے مشرقی اور مغربی حصے میں 130توپ کے گولے فائر کیے ہیں ۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے دوپہر 2بج کر 59منٹ پر صوبہ کانگوون سے بحیرہ جاپان کی طرف اور صوبہ سائوتھ ہوانگہی سے بحیرہ زرد کی طرف توپ خانے سے گولہ باری کی جس میں متعدد راکٹ لانچرز شامل تھے۔

جنوبی کوریا کے مطابق گولہ باری 19 ستمبر 2018 کو ہونے والے بین الکوریائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔