راولپنڈی،آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتار

ملزم سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد،مقدمہ درج

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میںسامان آتش بازی برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کاسامان لے کر جانے والے ملزم سبطین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے بھاری مقدمہ میں سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔