ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (کامرس ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا .فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 224.25روپے سے گھٹ کر224روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 231روپے سے برھ کر231.50روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یورو کی قیمت فروخت250روپے سے بڑھ کر251روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈکی قیمت فروخت 289روپے سے بڑھ کر 293روپے پر جا پہنچی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور یورو کی قدر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ1روپے مہنگا ہو گیا ۔